خاتون نجومی نے اگلےامریکی صدر کا نام بتاکرسب کوحیران کردیا

 امریکی صدر جوبائیڈن سے متعلق درست پیشگوئی کرنیوالی خاتون  نجومی نے اگلے امریکی صدر کانام بتاکرسب کوحیران کردیا۔

40سالہ خاتون نجومی کی اگلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہونے کی پیشگوئی کردی ۔

نجومی ایمی ٹرپ نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پیشہ ورانہ کامیابی کے عروج پر ہیں، انہیں آنے والے دنوں میں مزید غیر معمولی چیزوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ایمی ٹرپ نے یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ کملا ہیرس 2024 میں امریکی صدر کے لیے انتخاب لڑسکتی ہیں۔

ایمی نے بتایا کہ  امریکی صدر جوبائیڈن بہت بوڑھے ہیں اور انہیں مستقبل قریب میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔امریکا میں اگست کا مہینہ مشکل ہو سکتا ہے اور آگے مزید سیاسی بدامنی پیدا ہوگی۔

Back to top button