پی ٹی آئی کی خام خیالی ہے کہ سپریم کورٹ میں قیادت کی تبدیلی کےبعد وہ حکومت میں آجائیں گے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ عمران خان کو لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں قیادت کی تبدیلی کےبعد وہ حکومت میں آجائیں گے،یہ خام خیال ہےکہ وہ شاید ستمبر نومبر کےبعد حکومت میں آ جائیں گے۔

لاہور میں موسلادھار بارش: 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رین ایمرجنسی نافذ

 

خواجہ آصف نےکہاکہ عمران خان سے متعلق بیان پر قائم ہوں کہ انہوں نےپاؤں پکڑنے ہی پکڑنے ہیں،علیمہ خان نےبھی اپنی پریس کانفرنس میں ترلے کی ٹون میں بات چیت کی۔انہوں نےکہاکہ خیبرپختونخوا میں انہیں حکومت کرتے 15 سال ہوگئے،بجائے نئی یونیورسٹی بنانےکےتعلیمی اداروں کی زمین بیچ رہےہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ انہوں نےدہشت گردوں کو واپس لا کر آباد کیا،یہ ملک دیوالیہ کرکے گئے،آئی ایم ایف کوخط انہوں نے لکھے، عمران خان کو اپنی ذات اور اقتدار کےسوا کوئی چیز یا رشتہ عزیز نہیں۔

Back to top button