لاہور میں موسلادھار بارش: 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رین ایمرجنسی نافذ

لاہور میں بارشوں کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کےباعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے،معروف شاہرائیں ندی نالوں کامنظر پیش کرنےلگی طوفانی بارش کےباعث لاہور میں رین ایمرجنسی نافذ کردیگئی۔مسلسل بارش کی وجہ سےلیسکو کے فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے۔

لاہور میں آج صبح سویرےسے مون سون بارش کاہیوی اسپیل جاری ہے۔تیز ہواؤں کےساتھ شروع ہونے والی موسلادھار بارش سےنشیبی علاقے زیر آب آگئے، مال روڈ،فیروزپور روڈ،ماڈل ٹاؤن،فیصل ٹاؤن،لکشمی چوک اور انارکلی سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔

 ائیرپورٹ پر 300 ملی میٹر بارش نےتمام ریکارڈ توڑدیے۔شہر کےبیشتر علاقوں میں 200 سےزائد ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی نشتر ٹاؤن 250، پانی والا تالاب226،جوہر ٹاون 220، تاجپورہ 220،قرطبہ چوک 218ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واسا کےمطابق فرخ آباد 215،گلشن راوی 210 اقبال ٹاون 205، سمن آباد میں 203 ملی میٹر،لکشمی چوک 199 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کمشنر لاہور نے رین ایمرجنسی نافذ کردی،دفاتر اور اسکولوں کےسمر کیمپس میں چھٹی کااعلان کردیا گیا۔ کمشنر لاہور کےمطابق لاہور میں تمام دفاتر کو چھٹی کردی گئی،بارش کےباعث نقصان سےبچنے کےلیے دفاتر اور اسکولوں کو بند کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں پانی کی جلد نکاسی کاحکم دےدیا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متعلقہ محکموں کےلیے الرٹ جاری کر دیا گیا، انتظامی افسروں اور واسا حکام کوفیلڈ میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

Back to top button