بیگا اوپن اسکواش:ناصر اقبال نےکوارٹر فائنل میں  جگہ بنالی

آسٹریلیا میں جاری بیگا اوپن اسکواش میں پاکستان کے ناصر اقبال نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

بیگااوپن سکوائش میں  پاکستان ہی کے ٹاپ سیڈ نور زمان کو دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔12ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے بیگا اوپن میں ناصر اقبال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

ناصر اقبال نے فرانس کے میلول سیانیمینکو کو شکست دی ۔ ان کی کامیابی کا اسکور 8-11، 4-11، 11-9 اور 5-11 رہا۔

پہلے ٹاپ سیڈ نور زمان کو بیگا اوپن کے پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نورزمان کو سوئٹزرلینڈ کے رابن گڈولا نے 0-3 سے شکست دی ۔

اے ٹی پی چیلنجر کپ کی میزبانی  ملنے کاامکان ہے ،اعصام الحق

پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال کوارٹر فائنل میں جاپان کے ٹومو اینڈو سے مقابلہ کریں گے ۔ اس سے قبل پہلے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلیا کے بینجمن ریٹ کلف کو شکست دی۔

Back to top button