خلیل الرحمان قمر کاگن پوائنٹ پر نازیبا حرکات کرانےکاانکشاف

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے گن پوائنٹ پر نازیباحرکات کرانے کاانکشاف کردیا۔

خلیل الرحمان قمر کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے وہ 100فیصد حقیقت پرمبنی ہے مگر مجھ سے یہ سب کروانے کیلئے مجھ پر اسلحہ تانا گیاتھا۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کچھ روز قبل واردات پیش آئی تھی جب لاہور میں انہیں ڈرامہ بنانے کا کہہ کر بلایا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا جب کہ ساتھ ہی لوٹ مار بھی کی گئی، بعدازاں ملزمان نے ویڈیوز بھی لیک کردی تھیں۔

زرین خان کو تنقید کاسامنا کیوں کرنا پڑا؟

خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا کہ  ملزمان میرے سر پراسلحہ تانے کھڑے تھے کہ نازیباحرکات کروں اور چاروں طرف کیمرے بھی لگے ہوئے تھے۔

Back to top button