زرین خان کو تنقید کاسامنا کیوں کرنا پڑا؟

اداکارہ زرین خان کاکہنا ہے کہ کترینہ سے موازے کی وجہ سے انڈسٹری میں مجھے کافی تنقید کانشانہ بنایاگیا۔

اداکارہ زرین خان کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ  فلم ویر کے بعد میری زندگی بہت بری ہوگئی تھی اور اس فلم کی وجہ سے مجھے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔یہ اب بھی میرے لیے زندگی بدلنے والا لمحہ ہے، مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی کہ میرا موازنہ کترینہ کیف سے کیا جا رہا ہے   مگر انڈسٹری میں میرے لیے چیزیں بالکل برعکس نکلیں ہیں۔

خلیل الرحمان قمر کاگن پوائنٹ پر نازیبا حرکات کرانےکاانکشاف

اداکارہ نے بتایاکہ یرا وزن بہت زیادہ تھا اور انڈسٹری میں  زیادہ تر لوگوں کو نہیں جانتی تھی اور میں صرف پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کے نام جانتی تھی لیکن ان کو چہروں سے نہیں جانتی تھی کیونکہ سلمان خان نے مجھے لانچ کیا۔مجھے اس قدر تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ ایک وقت ایسا آیا میں اپنے گھر سے نکلنے سے بھی ڈرتی تھی۔

Back to top button