مردان : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں سیکیورٹی فورسز اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)  کے مشترکہ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

 

شیر افضل مروت کی برطرفی پر  پارٹی قیادت دھڑے بندی کا شکار

مردان میں تھانہ چورہ کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں کی جانب سےسیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سےجوابی کارروائی کےنتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو کاٹلنگ ٹائپ ڈی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ مردان کے تھانہ چورہ کی حدود میں کیےگئے آپریشن کےبعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Back to top button