رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نےغیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا  نے سیکرٹری اطلاعاات پی ٹی آئی رؤف حسن کے ریمانڈ پر سماعت کی جس دوران رؤف حسن کے وکیل علی بخاری انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔

شیر افضل مروت کی برطرفی پر  پارٹی قیادت دھڑے بندی کا شکار

دوران سماعت سی ٹی ڈی نے رؤف حسن کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نےمسترد کرتے ہوئے رؤف حسن کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے رؤف حسن کی جانب سےدرخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر 6 اگست کےلیے نوٹسز بھی جاری کردیے۔

قبل ازیں اسلام آباد کی عدالت نے رؤف حسن کو پیکا ایکٹ کےتحت درج مقدمے سے رہا کرنےکا حکم دیا تھا تاہم ان کی رہائی عمل میں نہیں آسکی۔

Back to top button