شیر افضل مروت کی برطرفی پر  پارٹی قیادت دھڑے بندی کا شکار

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے پی ٹی آئی سے نکالے جانے کے معاملے پر پارٹی قیادت میں دھڑے بندی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت منسوخی کےمعاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت میں اختلافات کھل کرسامنے آ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کےقائم مقام سیکرٹری اطلاعات شعیب شاہین کی جانب سے شیر افضل مروت کو پارٹی سےنکالنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔شعیب شاہین کاکہنا ہےکہ شیر افضل مروت کو عمران خان کی ہدایت پر نکالاگیا ہے۔

 

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت کی حمایت میں سامنےآ گئے ہیں اور انہوں نےکہا ہے کہ شیر افضل مروت عمران خان کےوفادار ترین ساتھیوں میں سےایک ہیں۔ ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنےکا نوٹی فکیشن میرے علم میں نہیں ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بطور پارٹی چیئرمین شیر افضل مروت یا کسی اورکو بھی پارٹی سےنہیں نکالوں گا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر ممکنہ طورپر شیر افضل مروت کی سفارش کےلیے عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔

Back to top button