فلم بھول بھلیاں تھری کی شوٹنگ بھی مکمل

کامیڈی فلم ”بھول بھلیاں تھری“ کی شوٹنگ بھی مکمل ہو گئی۔

انتظار کی گھڑیاں ختم کیوں کہ بالی وڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فرنچائز کی فلم ’بھول بھلیاں3‘ کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے ۔ مرکزی اداکار کارتک آریان نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔

عامر خان نے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا

 اداکار نے ایک مزاحیہ کیپشن لکھا ’ارے پاگلو، بھول بھلیاں3 کی شوٹنک ختم، حویلی کا دروازہ ایک بار پھر کھلنے کیلئے تیار ہوچکا۔

واضح رہے کہ  بھول بھلیاں3‘ میں کارتک آریان سمیت ترپتی ڈمری، مادھوری ڈکشٹ اور ودیا بالن شامل،اکشے کمار اس فلم کا حصہ نہیں بنے ۔ فلم یکم نومبر کو سینما گھروں میں پیش کیجائے گی۔

Back to top button