مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو کہیں دھرنا تحریک وزارت عظمیٰ ہی نہ لے ڈوبے : حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے وفاقی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو عوام کے غصے سے بچنا ہےتو عوامی مطالبات ماننا ہوں گے ورنہ دھرنا تحریک کہیں ان کی وزارت عظمیٰ ہی نہ لے ڈوبے۔ بجلی کےبل کم کرنے میں ہی حکومت کی نجات ہے۔

ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ٹکے کے کام کا نہیں، وزیر اعظم اسے بند کروا دیں : عظمیٰ بخاری

 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں گورنر ہاؤس کےسامنے بیٹھے دھرنا مظاہرین سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم اور وزراء میٹنگ میں کہتے ہیں جماعت کی تجاویز قابل عمل ہیں لیکن میڈیا میں کہتے ہیں تجاویز قابلِ عمل نہیں ہیں، بجلی کےبل کم کرنے میں ہی حکومت کی نجات ہے ۔ انہوں نےکہا کہ تنخواہ دار طبقہ 368 ارب روپے کا ٹیکس ادا کر رہا ہے اور سارا بوجھ تنخواہ دار طبقہ اٹھائےہوئے ہے لیکن جاگیرداروں سےانکم ٹیکس کیوں وصول نہیں کیا جاتا؟ اب یہ نہیں چلےگا۔ حافظ نعیم کا کہناتھا کہ حکومت نےہمارے مطالبات نہ مانے تو دھرنوں کا سلسلہ خیبر پختونخوا سے بلوچستان تک جائےگا، وزیر اعظم کو عوام کے غصے سےبچنا ہے تو عوامی مطالبات ماننا ہوں گے ورنہ دھرنا تحریک کہیں ان کی وزارت عظمی ہی نہ لےڈوبے۔

Back to top button