چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح  ہے : محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح  قرار دیتے ہوئے کہا چینی شہریوں کو کاروبار کےلیے ہر ممکن سہولیات بھی دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی سےچینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے ملاقات کی۔ملاقات میں چینی بزنس کمیونٹی کا نمائندہ وفد بھی شریک تھا،وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ سکیورٹی پلان کےایس او پیز چینی شہریوں کے تحفظ کےلیے بنائے ہیں۔ چودہ اگست سے چینی شہریوں کےلیے ویزا آن لائن ہوجائے گا۔ اس سے چینی کاروباری شخصیات کو پاکستان آنےمیں بہت آسانی ہوگی۔

بنگلہ دیش: طلبہ کا محمد یونس کی زیر قیادت نگران حکومت بنانے کا مطالبہ

 

چینی قونصل جنرل ژاوشیرین نےکہا کہ پاکستان اور چین کےدرمیان مثالی تعلقات ہیں۔ محسن نقوی میرےاور چین کےدوست ہیں۔ امید ہے کہ اس میٹنگ کےمثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

Back to top button