ایجنسیوں کی ایما پر ایف بی آر کے افسران کو عہدوں سے ہٹایا جاتا ہے : ایف بی آر

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بئائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ ایجنسیاں وزیر اعظم آفس کو رپورٹس بھیجتی ہیں اور ایف بی آر کے افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا جاتا ہے۔

چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر کے چیئرمین نے بریفنگ دی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ وزیر اعظم کےدفتر سے ایف بی آر افسران کی فہرست آتی ہے، وہاں سےہدایات آتی ہیں کہ اس افسر کو ہٹادیں اور ایڈمن پول میں ڈال دیں،ایجنسیاں وزیر اعظم آفس کو رپورٹس بھیجتی ہیں اور افسران کو ہٹادیا جاتاہے۔

پی ٹی آئی مخصوص نشست کیس میں فریق نہیں تھی پھر بھی ریلیف دیا گیا : بلال اظہر کیانی

چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ ہر ماہ وزیر اعظم کے آفس سےفہرست آتی ہیں، فہرست میں درج ناموں کاجائزہ لیاجاتا ہے اور ہٹانے کےلیے ثبوت مانگا جاتا ہے، وزیر اعظم آفس سے افسران کو ہٹانے کےحوالے سےبحث کی جاتی ہے۔چیئرمین ایف بی آر نےکہا کہ کسی بھی افسر کےخلاف ثبوتوں کےتناظر میں کاروائی کی جاتی ہے، چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نےکہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ طلب کی ہے، اس کےپیچھے کیا محرکات ہیں وہ بھی کمیٹی جانناچاہتی ہے۔

ایف بی آر کےچیئرمین نے کہاکہ میں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نےکہا کہ ان کیمرہ اجلاس ہونا چاہیے جس میں ایف بی آر کےہٹائے گئے افسران کو بلایا جائے، چیئرمین ایف بی آر بھی ہوں اور وزیرخزانہ بھی کمیٹی میں ہوں۔

Back to top button