بنگلا دیشی صدر نے طلبہ تحریک کے مطالبے پر پارلیمنٹ تحلیل کردی

بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے احتجاجی طلبہ کی جانب سے دی گئی  ڈیڈلائن سے قبل ہی آرمی قیادت سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

کوٹا سسٹم اور امتیازی سلوک کےخلاف شروع ہونے والی طلبا تحریک کےرہنماؤں نے وزیر اعظم حسینہ واجد کےمستعفی ہونے کےبعد صدر محمد شہاب الدین کو آج 6 اگست سہ پہر 3 بجے تک پارلیمنٹ کوتحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

بنگلہ دیش: طلبہ کا محمد یونس کی زیر قیادت نگران حکومت بنانے کا مطالبہ

جس پر صدر نے آج آرمی چیف سمیت فوجی قیادت سےمختلف ملاقاتوں کےبعد ڈیڈ لائن ختم ہونے سے نصف گھنٹہ قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کااعلان کردیا۔ سڑکوں پر موجود طلبا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔طلبہ تحریک کےرہنماؤں نے صدر کےاقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیاکہ عبوری حکومت کےلیے ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد یونس کو چیف ایڈوائزر مقرر کیاجائے۔

Back to top button