قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور

قومی اسمبل یکے بعد سینیٹ میں بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر طلال چودھری نے الیکشن ایکٹ برترمیمی  بل پر تحریک پیش  کی۔اپوزیشن کا احتجاج ،بل کی مخالفت اور شور شرابہ،نعرے بازی کی ۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اجلاس کی معمو ل کی کارروائی معطل کرکے بل پیش کرنے کی اجازت دی۔

فرح گوگی کیخلاف مبینہ کرپشن کیس میں اہم پیشرفت

سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو منتخب کیا۔نتائج کے ساتھ جو کچھ کیا گیا سب کو معلوم ہے۔یہ بل بد نیتی ہر مبنی ہے۔یہ بل براہ راست سپریم کورٹ اور اکثریت ججز پر حملہ ہے۔تاریخ بن رہی ہے یہ سب شرمندہ ہوں گے۔سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کل پی ٹی آئی ایک پارٹی ہے۔اب یہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بھیک مانگ رہے ہیں۔آپ صاف کہہ دیں کہ آئین ہو یا قانون ہم پی ٹی آئی کی سیٹیں  نہیں مانتے۔

Back to top button