سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کی کمی

صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کی کمی ہوئی۔

کراچی،سکھر،حیدرآباد،ملتان،پشاور،راولپنڈی،لاہور کے صرافہ بازاروں میں سونا 500روپے کمی سے 2لاکھ 56ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 428روپے کمی سے 2لاکھ 19ہزار 479روپے ہو گئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے کمی سے 2ہزار 850روپے ہو گئی۔

ڈالر کے دام ایک بارپھر بڑھ گئے

 دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونا 17ڈالر کی کمی سے 2410ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Back to top button