پنجاب میں پولیو کے خلاف کارکردگی تنزلی کا شکار

 پنجاب میں پولیو کے خلاف کارکردگی تنزلی کا شکار،بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی شرح میں بتدریج کمی آنے گی۔

رپورٹکے مطابق جولائی میں مخصوص اضلاع میں چلائی گئی مہم میں 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد بچے ویکسین نہ پی سکے، جون میں چلائی گئی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 81 ہزار بچے ویکسین پینے سے محروم رہے۔اس کے علاوہ اپریل میں مسنگ بچوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی۔لاہور اور راولپنڈی میں مسنگ بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد اضافہ کردیا گیا

 لاہور میں اپریل میں مسنگ بچوں کی تعداد 4.1 فیصد، جولائی میں 6.3 فیصد تک جا پہنچی۔جولائی میں 138 ایسے علاقے جہاں پولیو مہم چلائی گئی ان کی کوریج مایوس کن رہی۔جون میں 99 اور اپریل میں ان علاقوں کی تعداد89 ریکارڈ کی گئی تھی ۔لاہورکے 74، راولپنڈی کے 44 علاقوں میں پولیو مہم کی کوریج مایوس کن رہی ۔

Back to top button