ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد اضافہ کردیا گیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طلبہ کو 8 ہزار روپے بھرنے پڑیں گے۔نئے شیڈول کےمطابق بیرون ملک ایم ڈی کیٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کی رجسٹریشن فیس 40 ہزار روپے ہوگی، رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں چاروں صوبوں سے2 لاکھ سے زائد طلبہ حصہ لیں گے۔

پنجاب میں پولیو کے خلاف کارکردگی تنزلی کا شکار

 

ایم ڈی کیٹ کےلیے رجسٹریشن 5 اگست سےشروع ہوگی جب کہ ٹیسٹ 22 ستمبر کو سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، اسلام آباد،گلگت بلتستان، سعودی عرب اور یو  اے ای میں منعقد ہو گا۔

Back to top button