امردو شوگرکےمریضوں کیلئے بہترین غذا اورعلاج

ماہرین صحت نے موسمی پھل امر ود کو شوگر کے مریضوں کیلئے بہترین غذا اور علاج قرار دیدیا۔

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ امرود بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ہوتا ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔امرود میں وٹامن اے کی موجودگی آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتی ہے اور نظر کو بہتر کرتی ہے۔وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی جلد کو صحت مند اور چمکدار بناتی ہے۔امرود میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں، جو کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔امرود کو اپنی روزمرہ کی غذا میں شامل کرنے سے آپ کو ان تمام فوائد کا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

کھجور غذائیت سے بھرپور ایک مکمل غذا

ماہریننے بتایا کہ  امرود میں وٹامن سی، وٹامن اے، فائبر، پوٹاشیم، اور میگنیشیم پایا جاتا ہے۔ وٹامن سی کی مقدار امرود میں سنترے سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔وٹامن سی کی وجہ سے امرود قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور بیماریوں سے بچاتا ہے۔امرود میں موجود فائبر ہاضمے کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتا ہے اور قبض سے نجات دلاتا ہے۔امرود میں پوٹاشیم اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

Back to top button