کھجور غذائیت سے بھرپور ایک مکمل غذا

ماہرین صحت نے کھجور کو غذائیت سے بھرپورایک مکمل غذا قرار دیدیا۔

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ غذائیت سے بھرپور  کھجوریں فائبر، وٹامنز، اور معدنیات جیسے آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، اور وٹامن بی6 سے بھرپور ہوتی ہیں۔ کھجوریں فوری توانائی فراہم کرتی ہیں کیونکہ ان میں کاربوہائیڈریٹس اور شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔کھجوریں فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں اور قبض سے نجات دلاتی ہیں۔کھجوریں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی موجودگی کی وجہ سے دل کی صحت کو بہتر بناتی ہیں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتی ہیں۔

امردو شوگرکےمریضوں کیلئے بہترین غذا اورعلاج

کھجوریں کیلشیم، فاسفورس، اور میگنیشیم کی موجودگی کی وجہ سے ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہیں۔کھجوریں اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو جسم کو نقصان دہ فری ریڈیکلز سے بچاتی ہیں۔

Back to top button