پنجاب : دریائے سندھ سے ملحقہ اضلاع میں فلڈ وارننگ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کی جانب سے دریائے سندھ سے ملحقہ اضلاع میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔

پی ڈی ایم اے  پنجاب نے کمشنر ڈیرہ غازی، سرگودھا خان اور کمشنر بہاولپور کو الرٹ جاری کر دیا جب کہ ڈی سی بھکر ، میانوالی، مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان کو بھی الرٹ جاری کردیا گیاہے۔

راولپنڈی : شدید بارش، نالا لئی کے پاس آبادیاں خالی کرنے کا حکم

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں سیلابی صورت حال چند روز برقرار رہنے کاخدشہ ہے، تربیلا اور کالا باغ کےمقام پر نچلے درجے کاسیلاب ہے جب کہ چشمہ اور تونسہ کے قام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورت حال ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نےہدایت کی ہے کہ ریسکیو 1122 کی رسپانس ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھاجائے اور دریاؤں کےپاٹ میں مقیم لوگوں اور مویشیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے۔

شہریوں سےکہا گیاہے کہ ایمرجنسی کی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Back to top button