توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کےجسمانی ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع کردی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید رانا نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کےجسمانی ریمانڈ سے متعلق سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔دوران سماعت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کی جانب سے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

 

توانائی کے شعبےمیں اصلاحات لارہے ہیں : وفاقی وزیر توانائی

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا مزید 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظو کر لیا۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ نئے ریفرنس میں دونوں ملزمان کااب تک مجموعی طور پر چوبیس روزہ ریمانڈ حاصل کیا جاچکاہے۔

Back to top button