توانائی کے شعبےمیں اصلاحات لارہے ہیں : وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نےکہا ہےکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے معاونِ خصوصی محمد علی کےہمراہ پریس کانفرنس میں کہاکہ توانائی کا شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں۔

ضلع کرم میں اراضی تنازع پر دو گروپوں کے تصادم کو غلط رنگ دینے سے کشیدگی میں اضافہ ہوا: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کاکہنا ہےکہ جتنا جلدی ہم چیزوں کوٹھیک کریں گے،اتنا ہی جلد معیشت بہترسمت میں چلے گی، اصلاحات پرعمل پیرا ہیں، ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاور سیکٹر سےمنسلک تمام ادارے ٹاسک فورس میں شامل ہیں، پاکستان کو توانائی کاایک صحت مند شعبہ دیں گے۔ان کامزید کہنا تھاکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں، 20 نکاتی اصلاحات کاآغاز وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہوچکا ہے۔اویس لغاری کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم کےوژن کے مطابق تمام وزارتوں کو مل کر اصلاحات پرعمل درآمد کراناہے۔

معاون خصوصی محمد علی نے کہاکہ آئی پی پیز اور پیدواری لاگت سےمتعلق مسائل کو دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح سرکار اور صارف پربوجھ کم ہوسکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹاسک فورس کااجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوگا، جس کی پیش رفت سےعوام کو آگاہ کیاجائے گا۔

Back to top button