ترکیہ میں دنیا کے قدیم ترین شمسی کیلنڈر کی دریافت

ترکیہ میں دنیا کے قدیم ترین شمسی کیلنڈر کی دریافت ایک اہم اور حیران کن نسانی تاریخ اور قدیم تہذیبوں کی فہم میں گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

کیلنڈر جنوبی ترکیہ کے ایک قدیم خطے میں دریافت ہوا ہے، جس کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ تقریباً 12 ہزار سال پرانا ہے۔ کیلنڈر دیواروں پر کندہ کیا گیا ہے اور اس میں سورج، چاند، اور ستاروں کی حرکات کو خاکوں کی صورت میں دکھایا گیا ہے۔ ان خاکوں میں وی شکل کے نشانات سال کے دنوں کی نمائندگی کرتے ہیں، اور 365 نشانات کو 1۔ مہینوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

انسان جماہی کیوں لیتے ہیں؟حیران وجہ سامنے آ گئی

تحقیق میں ایک اہم دریافت یہ بھی ہوئی ہے کہ ایک الگ ستون پر بنائے گئے خاکے سے عندیہ ملتا ہے کہ تقریباً 10 ہزار 850 قبل مسیح میں ایک سیارچہ زمین سے ٹکرایا تھا۔ یہ واقعہ "مختصر برفانی عہد” (Younger Dryas) کے آغاز کا سبب بنا، جو کہ ایک مختصر مگر شدید سردی کا دور تھا جس نے زمین کی آب و ہوا پر گہرا اثر ڈالا۔

 

Back to top button