حکومت سندھ کا ارشد ندیم کو 5 کروڑ روپے انعامی رقم دینےکا اعلان

پیرس اولمپکس میں پاکستان کےلیے 40 سال بعدپہلا گولڈ میڈل جیتنےپر حکومت سندھ نے پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کےلیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

حکومت سندھ کےترجمان اور میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے ارشد ندیم کو سراہتے ہوئے پاکستان کےلیے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم سمیت پوری قوم کو مبارک باد پیش کیا۔

صدر مملکت، وزیر اعظم کی گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد

ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ تھرو پھینکنے کےمعاملے میں پہلے پوزیشن بھی ارشد ندیم کی ہے جب کہ دوسرا بڑا تھرو بھی انہوں نےہی پھینکا ہے، شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتےہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ 40 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کےلیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر سندھ حکومت کی جانب سے انہیں 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کےفائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔

خیال رہےکہ پاکستان نےآخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھاجب قومی ہاکی ٹیم نےبارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سےشکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھاجب کہ پاکستان نےآخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جو کہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔

Back to top button