صدر مملکت، وزیر اعظم کی گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پرپاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارک باد دی ہے۔

صدر پاکستان آصف زرداری کا کہناتھا کہ ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔انہوں نے کہاکہ ارشد ندیم آپ پوری قوم کافخر ہیں، فائنل میں شاندار اولمپکس ریکارڈ قائم کرنا، طویل ترین جیولین تھرو کرنابڑا کارنامہ ہے، پیرس اولمپکس میں پاکستان کےلیے تمغہ جیت کر آپ نےہمارا سر فخر سےبلند کردیا۔

ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی، پیرس اولمپکس میں ریکارڈ تھرو کر کے گولڈ میڈل جیت لیا

صدر مملکت کا کہناتھاکہ ارشد ندیم نے اولمپکس جیسےبڑے مقابلے میں پاکستان کانام روشن کیا، اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کومستقبل میں مزید کامیابیوں سےنوازے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نےکہاکہ اولمپکس جیولن چیمپئن ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کرتاریخی کامیابی حاصل کی۔ان کا کہناتھا کہ آپ نےپوری قوم کا سر فخر سےبلند کردیاہے۔

Back to top button