ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی، پیرس اولمپکس میں ریکارڈ تھرو کر کے گولڈ میڈل جیت لیا

پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتےہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سےبڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈمیڈل جتوادیا۔

پیرس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلوں کا آغاز ہوا تو ٹرینیڈیڈ اینڈ ٹوباگو کے والکٹ نےپہلی باری میں 86.16 میٹر کی تھرو کی جب کہ گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن نےپہلی باری میں نیزہ 84.70 میٹر دور پھینکا۔

پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کرسکے اور ان کی پہلی تھرو کو فاؤل قرار دےدیا گیا۔کینیا کے ییگو جولیئس نے پہلی باری میں 80.20 کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک نے بھی 80 میٹر کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے 80.15 میٹر کی تھرو پھینکی۔کینیا کے ییگو جولیئس نےپہلی باری میں نیزےکو 80.20 جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب نےپہلی باری میں 80.15 میٹر دور پھینکا۔

پاکستان کے ارشد ندیم کی طرح بھارت کےنیرج چوپڑا اور جرمنی کے جولین ویمبر بھی پہلی باری میں صحیح تھرو نہ کرسکے۔فن لینڈ کے لیسی نے پہلی باری میں 81.78میٹر کی تھرو کی جب کہ ان کےہم وطن اولیور نے پہلی باری میں 81.24 میٹر کی تھرو کی۔فائنل مقابلے کادوسرا راؤنڈ شروع ہوا تو جمہوریہ چیک کےجیکب نے دوسری باری میں 84.70 میٹر کی تھرو کی۔گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن نے دوسری باری میں 87.87 میٹر تھرو کی جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسری باری میں 92.97 میٹر تھرو کی جو اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی تھرو ہے۔

اس سےقبل اولمپک میں سبسےبڑی تھرو 90.57 میٹر کی کی گئی تھی۔بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسری باری میں 89.45 میٹر کی تھرو کی جب کہ جرمنی کےجولین ویبر نے 87.33 میٹر دور نیزہ پھینکا۔ٹرینیڈاڈ کے والکوٹ کیشورن دوسری باری میں درست تھرو نہ کرسکے جب کہ جمہوریہ چیک کےجیکب ویڈلیج نے 84.52 میٹر کی تھرو کی۔فن لینڈ کے لیسی ایٹالاٹو نے دوسری تھرو 77.60 میٹر کی تھرو کی جبکہ ان کے ہم وطن اولیور ہیلینڈر نےدوسری تھرو 85.68 میٹر دور پھینکی۔

تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کےجیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا۔ٹرینیڈاڈ کے کیشورن والکٹ 82.89 میٹر جبکہ فن لینڈ کے لیسی ایٹالاٹو نے 84.58 میٹر تھرو کی۔تیسرے راؤنڈ میں بھارت کےنیرج چوپڑا، جرمنی کے جولین ویبر، گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن، کینیا کےجولیئس ییگو اور فن لینڈ کے ولیور ہیلنڈر کی تھرو کو فاؤل قرار دیا گیا۔تیسرے راؤنڈ کے بعد سب سے کمتر تھرو کرنے والے چار ایتھلیٹ ایونٹ سے باہر ہو گئے جس کے بعد سپر ایٹ کے درمیان مقابلہ شروع ہوا جس میں ارشد ندیم سرفہرست تھے۔چوتھے راؤنڈ کا آغاز ہوا تو فن لینڈ کے لیسی ایٹالاٹو نے 82.02 میٹر اور ٹرینیڈاڈ کے کیشورن والکٹ 78.96 میٹر کی تھرو کی۔

اسی طرح گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن نے88.54 جبک ہ کینیا کے جولیئس ییگو نے 84.90 میٹرز کی تھرو کی اورجرمنی کے جولیئن ویبر نے 86.85 میٹر کی تھرو کی۔

Back to top button