پولیس حملہ کیس: علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گری عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا پولیس پر حملہ کرنے کےلیے ساتھیوں کی معاونت کرنے کے مقدمے میں مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 6روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر  اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا کی عدالت پیش کیاگیا،پراسیکیوٹر راجا نوید، وکیل صفائی مصدق عزیز بھی عدالت پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر راجا نوید نے علی وزیر کےمزید 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئےکہا موبائل فون برآمد کرنا ہے،مزید تفتیش کرنی ہے،بیس روزہ جسمانی ریمانڈچاہیے، دہشت گری کےمقدمے میں 90 دن کا جسمانی ریمانڈ لےسکتے ہیں۔

ہماری عدلیہ سموسے اور ٹماٹر کی قیمتیں بھی طے کرسکتی ہے : بلاول بھٹو

عدالت نےکہا تفتیش کی کیا پیش رفت ہے؟ تفتیشی افسر نےکہا علی وزیر کے موبائل میں ان لوگوں کےنمبرز ہیں جنہوں نے پولیس کاراستہ روکا، جج طاہر عباس سپرا نے کہامقدمہ درج کرتے وقت پولیس کوبھی گائیڈ لائنز دیکھنی چاہیے یا نہیں؟ ایک شخص کسی سےٹکرا گیا اور اس کےذہن میں دہشت گردی نہیں تھی، کیا اس پربھی دہشت گردی کی دفعہ لگتی ہے؟

عدالت نے کہاکہ میں نے دیکھناہے کہ دہشت گردی کی دفعہ لگتی ہےیا نہیں، میں سیشن جج نہیں بلکہ میجسٹریٹ بیٹھاہوں میں، ایڈمنسٹریٹو آرڈر بھی کرسکتا ہوں، 6 دن میں کیاتفتیش کی؟ 6 روزہ جسمانی ریمانڈ بہت بڑا ریمانڈ ہوتاہے۔

عدالت نے علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا۔

Back to top button