صدر مملکت آصف علی زرداری کی ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی ہدایت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کرنے والے ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی ہدایت ک دی۔

ایوانِ صدر کےاعلامیے میں کہاگیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری ارشد ندیم کوخصوصی تقریب میں سول ایوارڈ عطا کریں گے،ان کو سول ایوارڈ کھیل کےمیدان میں نمایاں خدمات کےاعتراف میں دیا جائےگا۔

 

پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج رات وطن واپس آئیں گے

ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کوسول ایوارڈ عطا کرنے کےلیے کابینہ ڈویژن کوخط ارسال کردیا۔صدرِ مملکت نےکہا کہ ارشد ندیم نےبہترین کارکردگی سےقوم کا سر فخر سے بلند کردیا، ان کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کےلیے فخر کاباعث بنی۔

Back to top button