پاکستانی سعودی عرب کیساتھ احترام کے رشتہ سے منسلک ہیں،فیصل کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم منڈی کاکہنا ہے کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ محبت و احترام کے رشتہ سے منسلک ہیں
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مسجد نبوی کے خطیب ڈاکٹر صلاح محمد البدیر سے خصوصی ملاقات،باہمی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ خیبرپختونخوا مذہبی اعتبار سے انتہائی زرخیز ہے اور ہم آپ کے دورہ کے منتظر رہنگے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں امن اور سلامتی کے لیئے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کے ریاست کے تشخص کے لیئے اقدامات اسلامی ممالک کے لیئے مشعل راہ ہیں۔
ڈاکٹرصلاح محمد البدیر نے کہا کہ آپکے جذبات عوام اور مملکت کے لیئے انتہائی قابل قدر ہیں ،اگلے دورہ پاکستان میں پشاور آؤنگا ،آپ جب بھی مدینہ منورہ تشریف لائیں مجھے بھائی تسلیم کرتے ہوئے میرے گھر آئیں۔
وادی تیرہ میں زخمی ہونیوالے لیفٹیننٹ جنرل عزیزمحمود دم توڑگئے
گورنر خیبرپختونخوا کی درخواست پر خطیب مسجد نبوی نے صوبہ کی ترقی امن کے لیئے خصوصی دعا کی۔