پاکستانی ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ پاکستانی ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

:ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی کی وزارت داخلہ آمد، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیر مقدم کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات،پاکستان ترکیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ سکیورٹی، پولیس اور سول آرمڈ فورسز  کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ۔

ملاقات میں ایکسچینج پروگرام کے تحت  پاکستانی پولیس افسران کو تربیت کیلئے ترکیہ بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ14اگست سے ترکیہ کے شہریوں کو بغیر کسی فیس کے آن لائن ویزا کی سہولت میسر ہو گی،اس اقدام سے ترکیہ کے بہن بھائیوں کو پاکستان آنے میں بہت آسانی ہو گی۔ ترکیہ حکومت کی دعوت پر اکتوبر میں ترکیہ کا دورہ کروں گا،ترکیہ کے دورے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پر نتیجہ خیز اقدامات تجویز کریں گے۔  پاکستانی ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ترکیہ کے ساتھ دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تجارتی روابط ہیں، جن کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

ملاقات میں ترکیہ میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

محسن نقوی نے کہاکہ اس ضمن میں معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

جعلی ویزوں پر عمرہ ادائیگی کیلئےجانیوالے6مسافرگرفتار

سفیر ترکیہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار راجہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Back to top button