الیکشن ترمیمی ایکٹ : لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے سماعت سے معذرت کرلی

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کےخلاف دائر درخواست پرسماعت سےمعذرت کرلی۔جسٹس سلطان تنویر احمد نےشہری منیر احمد کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔ دائر درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اورمختلف سیاسی جماعتوں کو فریق بنایاگیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع، داخلہ، آئی جی اور ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا

جسٹس سلطان تنویر احمد نےریمارکس دیےکہ موجودہ درخواست سپریم کورٹ کےفیصلے کی تشریح سےمتعلق ہے، میں لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پردستیاب نہیں ہوں اس لیے میں آج ہی کیس فائل قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھجوا رہا ہوں۔

درخواست گزارکا مؤقف ہےکہ ایکٹ کےذریعے سپریم کورٹ کےمخصوص نشستوں کےفیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوسکتا۔الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیرآئینی قراردیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک پی ٹی آئی کےعلاؤہ کسی دوسری جماعت کو مخصوص نشستیں دینے سےروکا جائے۔

Back to top button