ملک بھر میں 78واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

آج ملک بھر میں پاکستان کا 78  واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کےساتھ منایاجارہا ہے ، دن کا آغاز نمازفجر میں ملکی ترقی اور یکجہتی کی خصوصی دعاؤں سےہوا،وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21توپوں کی سلامی دی گئی۔

جشن آزادی کےموقع پرشاعر مشرق علامہ اقبال کےمزار اور مزار قائد کراچی پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقدہوئیں۔

کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کےکونے کونے میں چراغاں اور آتشبازی کےساتھ ملی نغموں اور سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی۔یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کاانعقاد کیاگیا جہاں کیڈٹس کامارچ پاسٹ ہوا۔

جشن آزادی کی مناسبت سےسرکاری اور نجی عمارتوں کےساتھ ساتھ گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات کوسربز پرچموں اور برقی قمقموں سےروشن کیاگیا جب کہ قومی پرچم،پینٹنگز،بانیان پاکستان کےپورٹریٹس، پوسٹرز اور بینرز بھی جگہ جگہ نظر  آئے۔

دن کا آغاز پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے توپوں کی سلامی سےکیا گیا، پاک فوج کے دستےکی جانب سے نعرہ تکبیر-اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیےگئے یہ توپوں کی سلامی اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ”ہم ایک با حوصلہ قوم ہیں اور وقت آنےپر ناصرف سینہ سپر بلکہ دشمن کومنہ توڑ جواب دینے کےلیے بھی ہمہ وقت تیارہیں“۔

Back to top button