ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے ماہرین کےاہم مشورے

 ہڈیوں کو کیسے مضبوط بنایاجا سکتا ہے ؟ماہرین  صحت نے اہم مشورے دے دیئے۔

ماہرین صحت نے کہا کہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے کیلشیم بہت ضروری ہے۔ دودھ، دہی، پنیر، پالک، اور بادام کیلشیم کے اچھے ذرائع ہیں۔وٹامن ڈی کیلشیم کے جذب میں مدد کرتا ہے۔ سورج کی روشنی، مچھلی، انڈے کی زردی اور وٹامن ڈی سپلیمنٹس اس کے اہم ذرائع ہیں۔پروٹین ہڈیوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گوشت، مچھلی، انڈے، اور دالیں پروٹین کے اچھے ذرائع ہیں۔ وزن اٹھانے والی ورزشیں جیسے کہ واکنگ، جاگنگ، اور ویٹ لفٹنگ ہڈیوں کی کثافت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

لہسن  مدافعتی نظام کیلئے فائدہ مند ہے،ماہرین صحت

ماہرین نے بتایا کہ تمباکو نوشی اور زیادہ شراب پینا ہڈیوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ان سے بچنا ضروری ہے۔متوازن غذا، جس میں سبزیاں، پھل، گری دار میوے، اور مکمل اناج شامل ہو، ہڈیوں کی صحت کے لیے اہم ہے۔اگر آپ کی خوراک میں کیلشیم یا وٹامن ڈی کی کمی ہے تو آپ سپلیمنٹس لے سکتے ہیں، لیکن انہیں ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔

 

Back to top button