لہسن  مدافعتی نظام کیلئے فائدہ مند ہے،ماہرین صحت

ماہرین صحت نے لہسن کو جسم کے مدافمتی نظام کیلئے فائدہ مند قراردیدیا۔

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ لہسن میں اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر مرکبات پائے جاتے ہیں جو جسم کی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں اور مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں۔لہسن خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے دل کی بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔لہسن کااستعمال کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مدد کرتاہے۔لہسن میں الیسین نامی مرکب پایا جاتا ہے جو بیکٹیریا اور وائرس کے خلاف مؤثر ہوتا ہے، اس لیے لہسن کا استعمال سردی، زکام اور دیگر انفیکشن سے بچاتا ہے۔

دماغ کو صحت مند رکھنے کیلئے  اخروٹ لازمی قرار

ماہرین نے بتایاکہ لہسن کے استعمال سے میٹابولزم میں اضافہ ہوتا ہے، جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Back to top button