ایم این اے مخدوم جمیل زمان اپنی جماعت پیپلزپارٹی پربرس پڑے

پیپلز پارٹی رہنما ایم این اے اور سروری جماعت کے سربراہ مخدوم جمیل زمان  ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر برس پڑے۔

مخدوم جمیل زمان نے سندھ میں فوج کی مداخلات کا مطالبہ کر دیا۔کارکنوں سے خطاب میں کہنا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے یہاں پر ڈاکو راج ہے۔ڈاکوؤں کو کنٹرول کرنا سندھ حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔سندھ میں کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے۔آرمی چیف اس معاملے کو خود ہاتھ میں لیں۔سندھ حکومت ڈاکوؤں کے آگے بے بس ہے۔اگر ایسا نہیں تو وزیراعلی سندھ ان علاقوں میں کابینہ کے ہمراہ جائیں۔کراچی میں بھی خاموش بیٹھے ہیں۔سندھ سے ہندوز بڑی تعداد میں نقل مکانی کر رہے ہیں۔

ایم این اے مخدوم جمیل زمان نے کہاکہ آرمی چیف آئیں بیٹھیں اور دیکھین کیا ہو رہا  ایم این ایز کو بلایا جائے۔شہید بینظیر بھٹو کے چاہنے واولوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

Back to top button