گورنر سندھ کا ارشد ندیم کیلئے20لاکھ روپے انعام کااعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گولڈمیڈلسٹ ارشد  ندیم کیلئے20لاکھ روپے انعام کااعلان کردیا۔

گورنر ہاوس میں جشن آزادی کی تقریب میں گولڈمیڈلسٹ ارشد  ندیم نے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی ۔

گورنر سندھ نے کہاکہ ارشدندیم کاشکریہ ،ان کی والدہ کےلیےدرازی عمرکی دعاکی ہے، ارشدندیم کےساتھ آج کےہیرو ان کےکوچ بھی ہیں،رشدندیم نےثابت کیاکہ یہ ایک شیر ہیں۔پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنےوالےپہلےہمارےشیروں سےتومقابلہ کریں،فخرپاکستان اور شیرپاکستان کو خوش آمدید کہتے ہیں،ارشد ندیم کی والدہ کیلئے ستارہ امتیاز کااعلان کرتا ہوں۔

گورنر سندھ کا ارشد ندیم کےکوچ کو بھی ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ ارشد ندیم کو شیرپاکستان کا لقب دے رہے ہیں۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نےکہا کہ پورے پاکستان کو جشن آزادی مبارک ہو،کراچی:گورنر سندھ کا دعوت دینے پرشکر گزارہوں۔عوام کی جانب سے عزت دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔گورنر سندھ کی حوصلہ افزائی اورتعاون کا شکرگزار  ہوں۔قوم کی محبت اوردعائیں ساتھ رہیں تویہ ریکارڈبھی توڑسکتا ہوں۔

Back to top button