9 مئی کے احتجاج میں اہداف کی نشاندہی کرنے میں فیض حمید کا کردار تھا : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ ‏میں اس سیاسی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پرجو حملے ہوئے ان اہداف کی شناخت اورنشاندہی میں جنرل فیض حمید کاکردار تھا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ جنرل فیض نے آرمی چیف تعیناتی کےوقت متعلقہ کوارٹرز کےساتھ کوشش کی کہ انہیں آرمی چیف بنایا جائے۔ان کا کہناتھا کہ فیض حمید نےاپنے ماضی کےکردار کی وضاحتیں بھی دیں اور آنے والے وقت کی یقین دہانیاں بھی کرائیں۔

 

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھاکہ فیض طاقت کی انتہا چاہتے تھے،جب فیض  حمید کو آرمی چیف نہیں بنایاگیا تو انہوں نے پی ٹی آئی کےپریشان ذہن کو استعمال کیا اور 9 مئی کےدن فوجی اہداف کی نشاندہی کی۔

Back to top button