سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے دو ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دو ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔ سینیٹر افنان اللہ نےکہا کہ سوشل میڈیا،واٹس ایپ پر ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ نہیں ہورہی، انٹرنیٹ سست ہونے سےکم از کم 500 ملین کا نقصان ہوا ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کےمعاملے پر بحث کی گئی۔

فیض حمید کورٹ مارشل : تمام پارٹی رہنما جذباتی بیانات دینے سے گریز کریں ، نواز شریف

 فائروال سےمتعلق  پی ٹی اے حکام نےآج قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش کرنا تھیں تاہم پی ٹی اے حکام کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایجنڈا ملتوی کردیا گیا، فائر وال پر قائمہ کمیٹی نےان کیمرا بریفنگ طلب کررکھی تھی۔سینیٹر ہمایوں مہمند  نے کہاکہ آپ نےلوگوں کا روزگار تباہ کردیا ہے، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس سست ہونےسے بزنس متاثر ہو ہا ہے، پہلے ہی سرمایہ کاری نہیں اس طریقے  سےسارا کاروبار تباہ ہوجائے گا۔سینیٹر افنان اللہ  نےکہا کہ سوشل میڈیا،واٹس ایپ پر ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ نہیں ہورہی، انٹرنیٹ سست ہونے سےکم از کم 500 ملین کا نقصان ہوا ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی عائشہ حمیرا  نےزور دیتے ہوئےکہا کہ موبائل آپریٹرز کی سروس میں خلل آیا ہے،یہ نیٹ ورکس پرمسئلہ ہےوائی فائی پرنہیں، ہمارے پاس انٹرنیٹ سروس سے متعلق کوئی شکایت ہی نہیں۔بعد ازاں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نےانٹرنیٹ سروس سست ہونےسے نقصانات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے دو ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

Back to top button