فیض حمید کے معاملے سے میرا کوئی تعلق نہیں : ثاقب نثار

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی گرفتاری پر ردعمل دیتےہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نےکہا کہ فیض حمید کی گرفتاری کےحوالے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر میری گرفتاری سےمتعلق بھی جھوٹ پھیلایاگیا ہے،جب ملک میں ہی موجود نہیں تو گرفتاری کی باتیں من گھڑت ہیں۔

اڈیالہ جیل : عمران خان کےلیے سہولت کاری کے الزام میں مزید گرفتاریاں

ثاقب نثار نے کہاکہ کچھ روز قبل ذاتی کام کی وجہ سےبیرون ملک آیا ہوں، میری غیر موجودگی میں تمام باتیں مبالغہ آرائی ہیں، ستمبر میں وطن واپس آؤں گا،جب کہ فیض حمید کی گرفتاری کےحوالے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

Back to top button