وفاقی کابینہ نے5 سالہ نجکاری پروگرام کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 5سالہ نجکاری پروگرام کی منظوری دیدی،24اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 2024سے 2029پروگرام کے تحت 24ادارے فہرست میں شامل ہیں۔جائزےکےبعدمزیدادارےبھی نجکاری پروگرام میں شامل کیےجائیں گے،پروگرام کےتحت 3 مراحل میں اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔پی آئی اے،ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کانجکاری عمل جلد مکمل کیاجائےگا۔سرکاری بجلی تقسیم کاراور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی،پہلےمرحلے میں فیصل آباد،اسلام آباد،گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنیوں کی نجکاری ہوگی۔لیسکو،میپکو،پیسکو،ہیسکو،سیپکو اورحیسکو کی نجکاری دوسرے مرحلے میں ہوگی۔

سکیورٹی فورسز کا کرم میں آپریشن،7خوارج جہنم واصل

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری ہوگی۔پاکستان ری انشورنس کمپنی کی نجکاری بھی فہرست میں شامل ہیں۔نجکاری کےلیےمنظور شدہ اداروں کا جامع نجکاری پلان کابینہ میں پیش کیاجائے گا۔

Back to top button