سکیورٹی فورسز کا کرم میں آپریشن،7خوارج جہنم واصل

 سیکورٹی فورسز کا ضلع کرم میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن،7خوارج جہنم واصل ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن5خوارج زخمی بھی ہوئے۔بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔خوارج معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے۔دہشت گردی کے خآتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نےضلع کرم میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے خوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

صدر مملکت کا فتنہ خوارج کے مکمل خاتمے کیلئے کاروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔

صدرمملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نےضلع کرم میں افواج پاکستان کی دھشتگردوں کے ٹھکانے کے خلاف کامیاب کاروائی اور فتنہ الخوارج کے سات دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے اور پانچ دھشتگردوں کو پکڑنے پر افسران و جوانوں کی پزیرائی کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ افواجِ پاکستان وطنِ عزیز کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے دن رات سرگرمِ عمل ہے۔پاکستان کی سالمیت کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی انجام دہی میں مصروفِ عمل پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

وفاقی کابینہ نے5 سالہ نجکاری پروگرام کی منظوری دے دی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکرم میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 7 خوارج کو جہنم واصل کرکے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔فتنہ الخوارج کے خلاف برسرپیکار پروفیشنل اور باصلاحیت سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہماری بہادرسکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پرعزم اور یکسو ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ ہے اور سکیورٹی فورسز نے اس جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔۔

Back to top button