انٹرنیٹ بندش کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر

فائر وال کی تنصیب اور انٹرنیٹ بندش کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری کابینہ،سیکرٹری آئی ٹی، سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیاہے جب کہ پی ٹی اے، وزارت انسانی حقوق بھی فریقین میں شامل ہیں۔

انٹرنیٹ بندش: سرکاری وکیل کو متعلقہ اتھارٹیز سے ہدایت لے کر پیش ہونے کا حکم

درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہےکہ عوام  کےبنیادی حقوق متاثر کرنے والی فائر وال کی تنصیب کو روکاجائے، فائر وال کی تنصیب تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور بنیادی حقوق کےتحفظ سےمشروط قرار دی جائے۔

درخواست گزار کی جانب سےیہ بھی اپیل کی گئی ہےکہ ذریعہ معاش کےلیے انٹرنیٹ تک رسائی کو آئین کےتحت انسانی بنیادی حقوق قراردیا جائے، فریقین سے فائر وال سےمتعلق تمام تفصیلات پرمبنی رپورٹ طلب کی جائے۔شہری نے دائر درخواست میں استدعا کی ہےکہ درخواست پرفیصلہ ہونےتک فائر وال کی تنصیب کا عمل معطل کردیاجائے، شہریوں کی بلا تعطل انٹرنیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کےاحکامات دیے جائیں۔

Back to top button