بجلی کے بلوں میں ریلیف نواز شریف اور مریم نواز کا عوام دوست اقدام ہے : وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی قیادت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بجلی صارفین کےلیے تاریخی ریلیف پیکیج کاخیر مقدم کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا تھاکہ 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف بلاشبہ نواز شریف اور وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کا عوام دوست احسن اقدام ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایت پر قلمدان سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو حکومت کی اولین ترجیح رکھا، حال ہی میں ہم نے وفاقی حکومت کےترقیاتی بجٹ سے 50 ارب کاٹ کربجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا جس سے 200 یونٹ والے صارفین مستفید ہورہے ہیں۔

حامد میر نے فائر وال کی تنصیب اور انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی کے خلاف درخواست دائر کردی

 

وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ بجلی چوری کےخلاف اقدامات اور بجلی کےشعبے کی اصلاحات سے اس کا دیر پا و پائیدار حل نکالنے کےلیے کوشاں ہیں۔

Back to top button