اسٹیبلشمنٹ ملک اور اداروں کو تباہ کر رہی ہے : عمران خان

عمران خان کا کہناہے کہ اسٹیبلشمنٹ سےاپیل اور پیغام ہےکہ آپ ملک کو نقصان کی طرف لے جارہے ہیں۔ آپ فراڈ لوگوں کو بٹھاکر ملک اور اداروں کو تباہ کر رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری پربالکل نہیں ڈر رہا، فیض حمید کی گرفتاری پر ڈرتا تو جوڈیشل کمیشن کی بات نہ کرتا۔ ان کاکہنا تھاکہ نوازشریف کے الزامات کی اصلیت اکنامک سروے سےواضح ہو جائے گی، سوشل میڈیا انٹرنیٹ پر پابندی لگا کر ملک کا 5 ملین ڈالر کا نقصان کیاگیا۔

عمران خان نے ملک کے خلاف سازشیں کیں اور فیض حمید ان کے ساتھ شامل تھے : عطا تارڑ

 

عمران خان کا مزید کہاکہ ہمارےخلاف نیا ریفرنس 23 نومبر کو چیف جسٹس کے ریمارکس پر بنایاگیا۔

انہوں نےکہا کہ جیل میں جیمرز لگے ہیں، موبائل نہیں چلتے، ذلفی بخاری سےرابطے کےلیے فون کی ضرورت نہیں وکلا موجود ہیں۔

Back to top button