اداکارہ ریشم کو میں متعارف کرایا لیکن وہ مجھے استاد نہیں مانتی : سید نور

لالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سید نور نے فلم اسٹار ریشم کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ریشم ایک قابل اداکارہ ہیں بدقسمتی سےمیں نے انہیں فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا تاہم وہ مجھے اپنا استاد نہیں مانتیں،وہ مجھے چھوڑ کر ایوب خاور سمیت چنددیگر لوگوں کو اپنا استاد مانتی ہیں۔

ہدایت کار سید نور نے کہا کہ وہ اپنے استادوں میں ایوب خاور سمیت دیگر کانام لیتی ہے جس کامجھے کوئی دکھ نہیں،میں خوش ہوں کہ میں نے ریشم کو متعارف کروایا اور ان کےپہناوے و شخصیت کو نکھارا۔

سید نور نے ریشم کےانڈسٹری میں کام سےمتعلق بات کرتےہوئے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کام کیوں نہیں کررہی یا لوگ اسے کاسٹ کیوں نہیں کررہے لیکن میرے پاس اس وقت ریشم کےلیے کوئی کردار نہیں ہے۔ اگر میرےپاس ریشم کےلیے کوئی کردار ہوا تو میں انہیں ضرور دوں گا،وہ مجھے کبھی اپنا استاد تسلیم نہیں کرتی، وہ مجھے اپنےساتھ دوسرے اساتذہ کاکام دکھائے۔

 

سید نور نے میرا کیریئر تباہ کیا : اداکارہ ریشم

یاد رہے کہ اداکارہ ریشم نے اپنےحالیہ انٹرویو میں کہاتھا کہ سید نور نےمیرا کیریئر تباہ کیا، انہوں نےفلم کےسیٹ پر میری توہین کی تھی اور کہاتھا کہ تمہیں کون اپنی فلم میں کاسٹ کرےگا۔

Back to top button