عمران خان کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردیے :  شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نےکہا ہےکہ عمران خان نے مجھے گلےلگا لیا، ان کی ہدایت پرتمام اختلافات ختم کر دیے ہیں، میری طرف سےمعافی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئے شیر افضل مروت نےکہا کہ آج 3 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی،میں نےہاتھ ملایا اور عمران خان نے گلے لگایا، دو طرفہ گلےشکوؤں کا تبادلہ ہوا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کےسامنے 22 اگست کےجلسے سے متعلق ذمہ داری سونپی گئی ہے، بیرسٹر گوہر نےواضح پیغام دیاہے کہ پارٹی اختلافات نہیں ہوں گے،آج ہم شیر و شکر ہوگئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور اور برطرف وزیر شکیل خان میں تلخ کلامی، ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگادیے

شیر افضل مروت نےکہا کہ پارٹی سےاختلافات عمران خان کےکہنے پر ختم کررہا ہوں، ان کی یقین دہانی پرسب معاملہ ختم ہو گیا، مجھے صرف عمران خان ہی نکال سکتے ہیں،پارٹی رہنماؤں کےمتعلق دیے گئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں۔

Back to top button