شوہربیوی کے ظلم سے تنگ آکر گھر سے بھاگ گیا

بھارت میںانوکھا واقعہ ، شوہر بیوی کے ظلم سے تنگ آکر گھر سے بھاگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلورو  کا رہنے والا شہری و 4 اگست سے لاپتہ تھا وہ  جمعرات کی شام نوئیڈا کے ایک مال کے قریب موجود تھا۔

شمالی بنگلورو کے رہائشی اس شخص کو فلم دیکھنے کے بعد مال سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لیا اورواپس لیکر آ گئے۔

بیوی کے ظلم سے تنگ آکر  بھاگنے والے شخص کی بیوی کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پولیس اس کے شوہر کا پتہ لگانے کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہی ہے۔یہ شخص 4 اگست سے لاپتہ تھا، بیوی کو شک تھا کہ اس کے شوہر کو اغوا کر لیا ہے۔

3ممالک کو آپس میں ملانے والے برج کی تصویر وائرل

پولیس اس شخص کو ڈھونڈنے میں ناکام رہی کیونکہ اس کا موبائل بھی بند تھا۔ پولیس نے بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز اور یہاں تک کہ ہوائی اڈے پر بھی کئی سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا لیکن لا پتہ ہونے والے شخص کا کچھ پتہ نہ چلا۔جب اس شخص نے نئی سم خریدی اور فون میں ڈالی تو پولیس والوں نے اسے ٹریک کیا۔

Back to top button