اےآر رحمان 70ویں نیشنل ایوارڈز میں جگہ بنانےمیں کامیاب

بھارتی موسیقار اےآرحمان 70ویں نیشنل ایوارڈزکی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

بھارت میں سال 2022 میں ریلیز ہونے والی فلموں کے لیے 70ویں نیشنل ایوارڈز کا اعلان  کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ اے آررحمان نے ہدایتکار منی رتنم کی تامل فلم پونیئن سیلوان – پارٹ 1 میں اپنے کام کے لیے بہترین میوزک ڈائریکٹر (بیک گراؤنڈ اسکور) کا نیشنل فلم ایوارڈ جیتا تھا۔

ایوارڈ جیت کر اے آر رحمان 7 نیشنل ایوارڈ جیتنے والے پہلے میوزک ڈائریکٹر بن گئے ان کے بعد آئیزیکنانی الیراجا 5 ایوارڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔آخری ایوارڈ انہوں نے 2015 میں تامل فلم تھرائی تھپتائی کے لیے جیتا ہے۔

ایوارڈزکی فہرست میں ہندی میوزک ڈائریکٹر وشال بردواج اس فہرست میں 4 کے ساتھ تیسرے اور جے دیو 3 نیشنل ایوارڈز کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

کنگنارناوت نے مشہور فنکاروں کو بیوقوف کہہ دیا

انڈین موسیقار اے آر رحمان نے 1992 میں منی رتنم کی روزا سے بطور میوزک ڈائریکٹر تامل فلموں میں اپنی باضابطہ انٹری کی اور وہیں سے اپنے شاندار فلمی سفر کا آغاز کیا۔

Back to top button