گلگت بلتستان : سیلاب سے تباہی، قراقرم ہائی وے متعدد مقامات پر بند

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال ہے جب کہ مٹی کے تودے گرنےسے شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہوگئی ہے ۔

 تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز کےباعث گلگت بلتستان کےمختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال ہے،سیلاب علاقے میں فصلوں کو بہا کر لےگیا اور درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا، جب کہ قراقرم ہائی وے کےعلاوہ گلگت-شندور روڈ بھی بندش کا شکارہے۔

حکام کےمطابق قراقرم ہائی وے گلگت سےخنجراب تک متعدد مقامات پربلاک ہوگیا ہے، گلگت کےجگلوٹ اور ہنزہ کے گاؤں ششکٹ میں کیچڑ کےبہاؤ کے سبب شاہراہ بند ہوگئی ہے، نتیجتاً ہزاروں مسافر بشمول غیرملکی اور مقامی سیاح پھنس گئے۔

خیبرپختونخوا میں بجلی کی قیمت کم نہ کی گئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے: ایمل ولی خان

مقامی نالوں کے اوور فلو ہونے کےبعد گلگت غذر روڈ بھی متعدد مقامات پربلاک ہوگیا ہے، حکام کے مطابق مختلف نالوں میں سیلابی صورت حال سےسرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔ سیلاب کے باعث پل،سڑکیں،پانی فراہمی کے چینلز اوربجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ غذر کےکئی دیہات کا آپس میں رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔

Back to top button